پاکستان24 عالمی خبریں

افغانستان: جیل پر حملے میں تین ہلاک، متعدد فرار

اگست 3, 2020 < 1 min

افغانستان: جیل پر حملے میں تین ہلاک، متعدد فرار

Reading Time: < 1 minute


افغانستان کے سرحدی شہر جلال آباد میں ایک جیل پر مسلح افراد نے حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو فرار کرا دیا ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ اور دھماکے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے۔

صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھر ی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا۔

گورنر کے ترجمان نے کہا کہ ’حملہ آوروں نے جیل کے قریب مارکیٹ میں پوزیشن لے رکھی ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔‘

وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ابتدائی تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جس کے بعد پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تععینات کیا گیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملےمیں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا ’یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ ہمارے جنگجوؤں کو ابھی تک حملے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔‘

دوسری طرف داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں ان میں بیشتر داعش اور طالبان کے جنگجو ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے