عالمی خبریں

چین اور امریکہ کی صحافیوں پر لڑائی

اگست 4, 2020 < 1 min

چین اور امریکہ کی صحافیوں پر لڑائی

Reading Time: < 1 minute

چین اور امریکہ کے درمیان اب ایک دوسرے کے صحافیوں کو ملک سے نکالنے کے لیے لڑائی کا ایک نیا محاذ کھل گیا ہے۔

منگل کو چین نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے چینی صحافیوں کے خلاف ‘مخاصمانہ کارروائی’ کی تو وہ جواب دے گا۔

امریکہ میں چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کو ویزوں میں توسیع نہ ملنے پر نکالے جانے کا خدشہ ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے صحافیوں کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جب سے امریکہ نے چینی صحافیوں کے لیے اپنے ملک میں قیام کی مدت 90 دن کی ہے کسی بھی چینی صحافی کے ویزے کی معیاد میں توسیع نہیں کی گئی۔

واضح  رہے کہ رواں سال مئی کے دوسرے ہفتے میں امریکہ نے ملک میں قیام پذیر چینی صحافیوں کے لیے ویزے کی مدت 90 دن تک محدود کر دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے