مانسہرہ: برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کرنے والے سات گرفتار
سید نعمان شاہ ۔ صحافی۔ مانسہرہ
ضلع مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود میں گاؤں جگوڑی کے دو افراد کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کے واقعہ سخت عوامی ردعمل پر ڈی پی او مانسہرہ نے نوٹس لیا جس کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے 7 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جمعے کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دو افراد کو برہینہ کرکےان پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے، نے سخت عوامی ردعمل کو جنم دیا۔
عوام کے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بٹل نے پولیس نفری کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے گھروں پر چھاپے اور 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مدعیوں سے رابطہ کرکے مقدمہ نمبر 170 زیر دفعہ (337Fiv/337L/355/148/149) کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان نے چوری کا الزام عائد کر کے دو افراد کو برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

