بجلی کے صارفین سے 50 ارب اضافی وصولی کی منطوری
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پرایک اوربوجھ لادتے ہوئے نیپرا نے گزشتہ 8 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی ہے۔
5 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے28 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا ہے جس سے صارفین پر50 ارب روپے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے 3 ماہ کےلیے3 روپے1 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دی ہے، کراچی والوں پربجلی کی قیمت میں اضافے اورکمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 ماہ کے لیے بجلی مہنگی کرنے جبکہ گزشتہ 3 ماہ کےلیے سستی کرنے کی منظوری دی۔
نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں نومبر2019 کےلیے98 پیسے، دسمبرکےلیے1 روپے 87 پیسے، جنوری 2020 کے لیے1 روپے 11 پیسے، فروری کےلیے1 روپے 20 پیسے اورمارچ کےلیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پرہوگا۔ صارفین 50 ارب روپے سے زائد اضافی ادا کریں گے۔
نیپرا نے اپریل 2020 کےلیے 70 پیسے، مئی کےلیے 1 روپے 25 پیسے اورجون کےلیے1 روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ستمبرکے بلوں پرہوگا۔ صارفین کو30 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم 300 یونٹ استعمال کرنےوالے 75 فیصد اورزرعی صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔ کراچی والوں پربجلی کی قیمت میں اضافے اورکمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا کےمطابق جنوری، فروری، مارچ اورمئی 2020 کےلیے بجلی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ جبکہ نومبر، دسمبر2019 اوراپریل اورجون 2020 کےلیےبجلی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ بجلی بلوں پرہوگا۔

