پاکستان24 متفرق خبریں

لویہ جرگہ میں 400 طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا فیصلہ

اگست 9, 2020 < 1 min

لویہ جرگہ میں 400 طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

افغانستان میں حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل لویہ جرگہ کے عمائدین نے سرکاری قید میں موجود 400 طالبان جنگجوؤں کی رہائی کی منظوری دی ہے۔

کابل حکومت اس سے قبل پانچ ہزار افغان طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے۔

طالبان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور امن معاہدے کے بعد افغان حکومت اور دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے لیے اپنے جنگجوؤں کی رہائی کی شرط رکھی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکام اور سیاسی عمائدین سے کہا تھا کہ وہ یہ مشکل فیصلہ کریں تاکہ امن کا عمل آگے بڑھانے کے لیے مذاکرات کیے جا سکیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے