لبنان کی وزیر کا استعفیٰ، عوام سے معافی
Reading Time: < 1 minuteلبنان میں جاری حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور اس دوران لبنان کی وزیر اطلاعات منال عبدالصمد اتوار کے روز مستعفی ہو گئیں۔
بیروت میں گزشتہ منگل کو ہونے والے تباہ کن دھماکوں کے متاثرین حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت مستعفی ہو جائے۔
منال عبدالصمد نے مستعفی ہونے سے قبل عوام سے معافی بھی مانگی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراطلاعات منال عبدالصمد کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’بیروت میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد میں حکومت سے مستعفی ہو رہی ہوں۔‘
دوسری جانب حکام نے کہا ہے کہ ملبے تلے دبے کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کی کوئی امید نہیں ہے۔ وزارت صحت کے مطابق تاحال 60 افراد لاپتہ ہیں۔
Array