پاکستان24 عالمی خبریں

عالمی ڈونرز کا امداد براہ راست لبنان کے عوام کو دینے کا اعلان

اگست 9, 2020 2 min

عالمی ڈونرز کا امداد براہ راست لبنان کے عوام کو دینے کا اعلان

Reading Time: 2 minutes

عالمی رہنماؤں نے تباہی سے دوچار لبنان کو ہنگامی امداد بروقت دینے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ‘براہ راست’ ان شہریوں تک پہنچائی جائے گی جو بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے ہولناک دھماکوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو فرانسیسی صدر امانویل میکخواں اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں لبنان کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس آن لائن منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 15 حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ڈونرز ملکوں کی ورچول کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں جاری کیا گیا جس میں عالمی طور پر کسی مخصوص رقم کا ذکر نہیں تاہم یورپی یونین اور عرب لیگ سمیت 30 ملکوں نے انفرادی طور کروڑوں ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ تمام ملکوں کی اعلان کی گئی رقم کی کل مالیت 250 ملین یورو کے لگ بھگ ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی ‘مکمل اور شفاف تحقیقات’ کے لیے کہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ‘لبنان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دھماکوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے جس میں معاونت کے لیے امریکہ مدد دینے کو تیار ہے۔’

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات بیروت میں تباہی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے عالمی تعاون کی ورچول کانفرنس میں شرکت کے بعد کی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ‘صدر نے لبنان میں پرامن مظاہرین کی شفافیت، اصلاحات اور احتساب کے لیے قانونی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔’

قبل ازیں ڈونر کانفرنس سے خطاب میں فرانسیسی صدر امانویل میکخواں نے کہا کہ لبنان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے