سعودی سفیر کی جنرل باجوہ سے اہم ملاقات
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
فوج کے ترجمان کی جانب جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دونوں برادر ملکوں کے دفاعی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایک حالیہ بیان سے سعودی رہنما ناراض دکھائی دیتے ہیں جبکہ عرب اسلامی ملک نے پاکستان کے مرکزی بینک میں پارک کیے گئے اپنے دو ارب ڈالرز بھی واپس لے لیے ہیں۔

