پاکستان میں کورونا کے 147 مریض وینٹیلیٹرز پر
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی رپورٹ کی جا رہی ہے اور سرکاری حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 730 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور 17 اموات ہوئیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 تک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 6129 اموات ہو چکی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 556 ہو گئی۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں 94 ہزار 715 ، کے پی کے میں 34 ہزار 859 ، بلوچستان میں 11 ہزار 956 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 296 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2157 اور گلگت بلتستان میں 2382 کیسز سامنے آئے تھے۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 631 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں جبکہ 147 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

