پاکستان24 عالمی خبریں

امارات نے مسلمانوں کے ساتھ غداری کی: ایران

اگست 16, 2020 < 1 min

امارات نے مسلمانوں کے ساتھ غداری کی: ایران

Reading Time: < 1 minute

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر کے صرف فلسطینیوں نہیں بلکہ مسلمانوں سے غداری کی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک تقریر میں صدر حسن روحانی کو کہتے سنا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

تقریر میں متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے دھوکہ دیا ہے۔

صدر روحانی نے ٹی وی پر اپنی تقریر میں متحدہ عرب امارات کو متنبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے پاؤں مضبوط کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد خطے میں ایران کے خلاف قوتوں کو مضبوط بنانا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر فلسطینی سیاسی قیادت اور ترکی نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے