پاکستان24 عالمی خبریں

نیوزی لینڈ کے سفید فام دہشت گرد کا فیصلہ اگلے ہفتے

اگست 21, 2020 < 1 min

نیوزی لینڈ کے سفید فام دہشت گرد کا فیصلہ اگلے ہفتے

Reading Time: < 1 minute

نیوزی لینڈ میں گزشتہ برس 51 مسلمانوں کو مسجد پر حملہ کر کے فائرنگ سے قتل کرنے والے سفید فام نسل پرست دہشت گرد کے مقدمے کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے۔

برنٹ ٹیرنٹ نامی آسٹریلوی سفید فام نسل پرست نے قتل اور اقدام قتل و دہشت گردی کی کاررائی کا اعتراف کیا تھا۔

پیر کو نیوزی لینڈ کی ہائیکورٹ میں برنٹ ٹیرنٹ کے دہشت گرد حملے میں بچ جانے والے 66 افراد اپنے بیانات قلمبند کریں گے جبکہ اس دوران امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ نسل پرست دہشت گرد بھی عدالت میں موجود ہوں گے اور ان کو بھی بات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے کے بعد پوری دنیا میں سفید فام نسل پرستوں سے لاحق خطرات کے بارے میں بحث کا آغاز ہوا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے