پاکستان

عتیقہ اوڈھو ‘دو بوتل شراب’ کیس میں بری

اگست 21, 2020

عتیقہ اوڈھو ‘دو بوتل شراب’ کیس میں بری

راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب برآمدگی کیس میں نو سال بعد بری کر دیا ہے۔

عتیقہ اوڈھو کے خلاف دو بوتل شراب کی برآمدگی کا کیس سنہ 2011 سے زیر سماعت تھا۔

عتیقہ اوڈھو پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو بوتل شراب لے کر کراچی جانے کا الزام تھا۔

عتیقہ اوڈھو کے خلاف ایف آئی آر سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیے جانے کے بعد درج کی گئی تھی۔

عدالت کے ہیومن رائٹس سیل نے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر کی جانب سے خبر کی اشاعت اور درخواست دیے جانے پر نوٹس لیا تھا۔

عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کی ایف آئی آر نو سال قبل کسٹم آفیسر سحر کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

کیس کی سماعت راولپنڈی کے سول جج یاسر محمود چوہدری نے کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے