پاکستان24

خاتون وکیل کا اغوا، سات دن تشدد، سڑک پر پھینک دیا

اگست 24, 2020

خاتون وکیل کا اغوا، سات دن تشدد، سڑک پر پھینک دیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں خاتون وکیل کے اغوا اور تشدد کے بعد چھوڑنے پر پاکستان بار کونسل نے احتجاج کی کال دی ہے۔

ارشاد نسرین نامی خاتون وکیل کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے اغوا اور تشدد کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

ویڈیو میں خاتون وکیل کے ہاتھ پیچھے بندھے اور گلے میں کپڑے کی ڈوری پھنسی نظر آ رہی ہے۔

https://twitter.com/ayeshanazsyeda/status/1297629995062394881?s=21

خوف و دہشت کا شکار وکیل خاتون بتا رہی ہیں کہ وہ اغوا کاروں کو نہیں جانتیں اور اپنے سر پر دوپٹہ ڈالنے کی درخواست کر رہی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے