پاکستان

کراچی میں سیلابی صورتحال، 15 ہلاک

اگست 27, 2020

کراچی میں سیلابی صورتحال، 15 ہلاک

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ریکارڈ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور اس دوران حادثات میں خاتون اور بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب زیرتعمیر رہائشی فلیٹ پراجیکٹ صائمہ سکوائر کی دیوار گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے سے دیوار کا ایک حصہ سڑک پر گرا جہاں سے گزرنے والے افراد اس کی زد میں آئے۔

مقامی حکام کے مطابق بلوچ کالونی کے گھر میں پانی بھر جانے کے باعث وہیکل چیئر پر پولیو کی مریضہ خاتون ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریڑھی گوٹھ میں سڑک سے نوجوان کی لاش ملی جوکہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا جبکہ رنچھوڑ لائن میں گھر کی چھت سے بارش کے پانی کی نکاسی درست کرنے والا نوجوان گر کر ہلاک ہو گیا۔

لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی کے قریب لیاری ندی اور پاک کالونی کے علاقے ریکسر لین میں برساتی پانی میں دو نوجوان ڈوب گئے جبکہ ناظم آباد گلبہار انڈر پاس میں بھی ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے