امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف لاکھوں کا مظاہرہ
Reading Time: < 1 minuteامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نسل پرستی کے خلاف ایک بڑے مظاہرے کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوئے ہیں۔
اجتماع مارٹن لوتھر کنگ کی مشہور تقریر ’آئی ہیو اے ڈریم‘ کی سالگرہ منانے کے لیے واشنگٹن کے نیشل مال پر ہو رہا ہے۔ مذکورہ تقریر امریکہ میں شہری آزادیوں کی جدوجہد کے ہیرو مارٹن لوتھر کنگ نے لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر کی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نسل پرستی کے خلاف مظاہروں میں دوبارہ تیزی ایک سفید فام پولیس آفیسر کی جانب سے افریقی نژاد سیاہ فام امریکی جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد آئی ہے۔
امریکہ میں رواں برس سیاہ فام شہریوں نے سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نسل پرستی پر مبنی تشدد کے خلاف تاریخی احتجاج کیا ہے۔
جیکب بلیک کے والد نے مظاہرین کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو پولیس نے سات گولیاں ماریں۔
Array