سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف پرتشدد احتجاج
Reading Time: < 1 minuteسویڈن کی ایک سیاسی جماعت کے انتہا پسند رہنما راسموس پلودان کی جانب سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے مجمع میں شرکت کو پولیس نے روک دیا تاہم اس دوران سویڈن کے شہر مالمو میں مسلمان کمیونٹی کے افراد نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور بعض مقامات پر صورتحال پولیس کے قابو سے باہر ہو گئی۔
پولیس کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 300 افراد پر مشتمل مسلمان کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو آگ لگائی۔
پولیس کے مطابق حالات قابو سے باہر رہے اور اس احتجاج کا تعلق اسی چوک پر جمعے کی صبح ہونے والے اس واقعے سے ہے جس میں انتہا پسند دائیں بازو کے افراد نے قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔
Array