پاکستان24

ٹوئٹر کی تاریخ کی پسندیدہ ترین ٹویٹ

اگست 30, 2020

ٹوئٹر کی تاریخ کی پسندیدہ ترین ٹویٹ

ہالی وڈ کے بلیک پینتھر ہیرو چاڈوک بوسمین کی موت کے اعلان کی ٹویٹ اس وقت سوشل میڈیا کی تریخ کی سب سے زیادہ لائک کی گئی پوسٹ بن گئی ہے۔

بوسمین کے خاندان کی جانب سے 43 سالہ اداکار کی موت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ چاڈوک گزشتہ چار برس سے کولون کینسر سے لڑ رہے تھے اور انہوں نے اس دوران بھی کام جاری رکھا، لاتعداد سرجیریز، کیمو تھراپی سیشنز اور علاج معالجے کی مصروفیات اور مشکلات کے باوجود انہوں نے چار بہترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ہمیشہ کے لیے کرداروں کو امر کر دیا۔

بوسمین فیملی کی جانب سے ان کے بارے میں کی گئی اس ٹویٹ کو دنیا بھر میں 65 لاکھ سے زیادہ افراد نے لائک جبکہ 30 لاکھ سے زیادہ نے ریٹویٹ کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے