پاکستان24

فرقہ واریت پھیلانے پر چینل کا لائسنس معطل

اگست 31, 2020

فرقہ واریت پھیلانے پر چینل کا لائسنس معطل

پاکستان میں دس محرم کی نشریات کے دوران فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد نشر کرنے پر الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے 24 نیوز کی نشریات میں فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ نقص امن کے خدشے کے پیش نظر چینل کا لائسنس فوری طور 14 روز کے لیے معطل کیا ہے اور مکمل انکوائری کے نتائج سامنے لائے جانے تک بند رہے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے