پاکستان

ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر لاپتہ یا اغوا؟

ستمبر 4, 2020

ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر لاپتہ یا اغوا؟

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اسلام آباد کے بنی گولہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

جمعے کی صبح ڈان اخبار سے منسلک صحافی اسد ملک نے ٹویٹ کیا تھا کہ ”ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبہے میں ‘نامعلوم افراد’ نے اغوا کیا۔“

واضح رہے کہ ساجد گوندل ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر ہیں جنہوں نے صحافت چھوڑ کر ایس ای سی پی میں چند برس قبل ملازمت اختیار کی۔

ساجد گوندل کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ان کا گزشتہ شام سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔

اسد ملک کے مطابق ‏”مبینہ طور پر ہائی پروفائل شخصیت کے بزنس سے متعلق اطلاعات صحافی کو دینے کے شبہے میں ساجد گوندل کو کل شام ساڑھے سات بجے اغوا کر کے ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے تحقیقاتی مرکز کے سامنے چھوڑدی گئی۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے