تربت میں خاتون صحافی شاہینہ بلوچ قتل
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں مقامی جریدے کی ایڈیٹر شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کر دیا گیا۔
ضلع کیچ کے ایس ایس پی نجیب پندرانی نے میڈیا کو بتایا کہ قتل کی وجہ گھریلو تنازع ہے۔ مقتولہ کی لاش سول ہستال تربت میں پوسٹ مارٹم کے بعد گھر منتقل کی گئی۔
قبل ازیں مقامی پولیس کے مطابق تربت میں فائرنگ کرکے بلوچ خاتون اینکر شاہینہ شاہین کو قتل کیا گیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
پولیس کے مطابق جس گاڑی میں خاتون صحافی کو ہسپتال لایا گیا تھا اس کا مالک فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی ان کے شوہر کی ہے اور وہ مفرور ہیں۔
مقتولہ کو دو گولیاں لگی ہیں اور ان کے گھر سے پستول کے گولی کے خول ملے ہیں۔
شاہینہ شاہین پی ٹی وی بولان پر پروگرامز کی میزبانی بھی کرتی تھیں اور ایک بلوچی میگزین ”دزگہار“ (سہیلی) کی مدیر بھی تھیں۔ وہ بلوچستا ن میں خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں شاہینہ شاہین آرٹ (مصوری) سے بھی منسلک تھیں

