پاکستان24 عالمی خبریں

دنیا میں کورونا سے آٹھ لاکھ 80 ہزار ہلاکتیں

ستمبر 6, 2020 < 1 min

دنیا میں کورونا سے آٹھ لاکھ 80 ہزار ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا میں کورونا کا پھیلاؤ جاری کے اور وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست وکٹوریہ کے مرکزی شہر میلبرن میں سخت لاک ڈاؤن میں 28 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 70 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 80 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وکٹوریہ ریاست کے سربراہ ڈینئیل اینڈریوز نے اتوار کو بتایا کہ ’ہم اس وقت لاک ڈاؤن نہیں کھول سکتے کیونکہ ایسا کیا تو وبا قابو سے باہر ہو جائے گی۔

روئٹرز کے مطابق انڈیا میں اتوار کو 90 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اضافہ ہوا جو وفاقی وزارت صحت کے مطابق یومیہ کیسز کا عالمی ریکارڈ ہے۔

انڈیا کی مختلف ریاستوں میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 65 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہزار 626 ہو گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے