پاکستان پاکستان24

ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج

ستمبر 8, 2020

ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج

ایس ای سی پی کے مغوی افسر کے اہل خانہ نے وزیراعظم آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان سے اغوا کیے گئے ساجد گوندل کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ساجد گوندل کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کے نعروں اور مطالبات والے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے۔

میڈیا سے گفتگومیں ساجد گوندل کی اہلیہ نے بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ساجد گوندل کے خلاف مقدمہ ہے تو عدالت میں چلائیں۔
ساجد گوندل کی والدہ نے وزیراعظم نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ساجد گوندل نے کوئی جرم نہیں کیا، اور ان کا قصوربھی نامعلوم ہے۔

دوسری جانب پولیس کی تفتیش ٹیموں کے ہمراہ سینئرافسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایس ای سی پی ملازمین کوبھی شامل تفتیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ ساجد گوندل کو تین ستمبر کی شام شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو دس دنوں کی مہلت دی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے