پاکستان پاکستان24

ساجد گوندل بازیاب، اغوا کاروں نے چھوڑ دیا

ستمبر 8, 2020

ساجد گوندل بازیاب، اغوا کاروں نے چھوڑ دیا

ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر ساجد گوندل کی اہلیہ نے منگل کو رات گئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر  کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ آبائی علاقے سرگودھا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

سجیلہ ساجد نے کہا کہ وہ اور ان کے بچے بھی سرگودھا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

قبل ازیں رات دس بجے اغوا کاروں کے چنگل سے آزادی کے بعد ساجد گوندل نے فون پر اہلیہ کو بتایا تھاکہ وہ خیریت سے ہیں اور اس کے کچھ دیر بعد وہ روات کے قریب رشتہ داروں کے گھر پہنچے۔

ساجد گوندل کا موبائل فون رات دس بجے آن ہو گیا تھا اور انہوں نے اپنی خیریت اور واپسی کی ٹویٹ کی۔

پولیس کے مطابق ان کے پاس ساجد گوندل کی بازیابی کی اطلاعات آئیں تو فون پر رابطہ کیا اور ان کو ایک ٹیم روات کے علاقے میں ملی۔

ساجد گوندل کو تین ستمبر کو شہزاد ٹاؤن میں ان کے گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے