پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا کے باعث برطانیہ میں نئی پابندیاں

ستمبر 9, 2020 < 1 min

کورونا کے باعث برطانیہ میں نئی پابندیاں

Reading Time: < 1 minute

براعظم یورپ کے کئی ملکوں کو وائرس کی نئی لہر کا سامنا ہے جبکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انگلینڈ بھر میں سماجی اجتماعات پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔  

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز پر 14 ستمبر سے چھ لوگوں سے زیادہ کے گروپس کے ملنے پر پابندی ہوگی اور ایسا نہ کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حال ہی میں برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ٹیسٹنگ کا عمل پھیلتا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بھی لوگوں کی تعداد کم ہے، تاہم وزرا کو ڈر ہے کہ وبا قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے