کورونا کے باعث برطانیہ میں نئی پابندیاں
براعظم یورپ کے کئی ملکوں کو وائرس کی نئی لہر کا سامنا ہے جبکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انگلینڈ بھر میں سماجی اجتماعات پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز پر 14 ستمبر سے چھ لوگوں سے زیادہ کے گروپس کے ملنے پر پابندی ہوگی اور ایسا نہ کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
حال ہی میں برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ٹیسٹنگ کا عمل پھیلتا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بھی لوگوں کی تعداد کم ہے، تاہم وزرا کو ڈر ہے کہ وبا قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

