پاکستان پاکستان24

میڈیکل رپورٹ میں موٹر وے پر خاتون سے ریپ ثابت

ستمبر 11, 2020

میڈیکل رپورٹ میں موٹر وے پر خاتون سے ریپ ثابت

لاہور میں پولیس حکام اور ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی جبکہ حراست میں لیے گئے 15 افراد میں سے کسی کا ڈی این اے بھی ملزم سے میچ نہ ہو سکا۔

متاثرہ خاتون کا میڈیکل کوٹ خواجہ سعید اسپتال سے کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق گجر پورہ زیادتی کیس میں ابتدائی طور پر 7 مشتبہ افراد کا ڈی این اے میچنگ کے لیے کروایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کے قریب آباد کرول گاؤں کے رہائشی مزید افراد کے بھی ڈی این اے سیمپل لیے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق جس جگہ خاتون کی گاڑی کھڑی تھی،موٹروے پر وہاں کوئی باڑ نہ تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے