اسرائیل سے تاریخی معاہدے پر امارات، بحرین کے دستخط
Reading Time: < 1 minuteمتحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ امن اور سفارتی تعلقات کے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں معاہدے پر دستخطوں کی اس تقریب کی میزبانی کی۔
تقریب میں امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ جبکہ اسرائیل کے وزیراعظم نے شرکت کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے اس دور کے لیے دہائیوں انتظار کیا گیا اور یہ تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سمیت 700 عالمی سفارتی شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
Array