پاکستان24 متفرق خبریں

آئندہ عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کروں گا: بلاول بھٹو

ستمبر 23, 2020

آئندہ عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کروں گا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات گلگت بلتستان اور قومی سلامتی کے معاملات پر ہوئی مگر شیخ رشید نے جس طرح اس اجلاس کو متنازع بنایا آئندہ وہ ایسی کسی ملاقات سے اجتناب کریں گے جس میں راولپنڈی کا یہ سیاست دان موجود ہوگا۔“

بلاول بھٹو نے کہا کہ ”عسکری قیادت سے ملاقات میں وفاقی وزیر امین گنڈا پور مجھے تسلی دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن کرائیں گے جس پر میں نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا مخاطب آپ نہیں وہ ہیں۔“

بلاول کا کہنا تھا کہ ”پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس ملاقات میں عسکری قیادت سے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملے پر ایسے اجلاس کے لیے وزیراعظم کو اپوزیشن کو بلانا چاہئیے۔“

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر سیاسی مفادات ایک طرف رکھ کر ملاقات کرنے کو تیار رہیں گے مگر مستقبل میں اس کے لیے شرائط رکھی جا سکتی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے