حملہ اسلامی دہشت گردی ہے: فرانس
Reading Time: < 1 minuteفرانس کے وزیر داخلہ گیرلڈ درمانن نے پیرس میں بدنام چارلی ایبڈو کے دفتر کے قریب شہریوں پر چاقو سے حملے کو ”اسلامی دہشت گردی کا عمل“ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”یہ ہمارے ملک پر نیا خونی حملہ ہے۔“
جمعے کو پیرس میں کیے گئے اس حملے میں گوشت کاٹنے والے آلے سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ حملے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مسلمانوں کے پیغمبر کے کارٹون شائع کرنے پر اخبار چارلی ایبڈو کے دفتر پر جنوری 2015 میں حملہ کیا گیا تھا جس میں مشہور کارٹونسٹوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
چارلی ایبڈو کا نیا دفتر کسی خفیہ مقام پر بنایا گیا ہے۔
Array