پاکستان کے وزیر دفاع کی اہم مصروفیات
پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی اہم مصروفیات کی تصاویر فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے نے جاری کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع نے روس کے علاقے استرخان میں قفقاز 2020 کے نام سے ہونے والی کثیر الملکی فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔
وزیر دفاع کی چینی فوجی دستے کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع کی اس اہم مصروفیت کی تصاویر اس وقت سامنے آئی ہیں جب پاکستان میں فوج کے سربراہ کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

