انڈیا میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے زائد
Reading Time: < 1 minuteانڈیا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔
امریکہ میں دو لاکھ جبکہ برازیل میں سوا لاکھ شہری عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہوئے۔
انڈیا کے محکمہ صحت کے بیان کے مطابق ملک میں ایک لاکھ 900 کے لگ بھگ افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ متاثرین کی تعداد 64 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے لاکھوں صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
انڈیا کی مختلف ریاستوں میں وبا کا پھیلاؤ جاری ہے اور طبی ماہرین کو خدشہ ہے کہ مذہبی تہواروں کے موقع پر وائرس کے کیسز بڑھیں گے۔
Array