انڈیا میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے زائد
انڈیا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔
امریکہ میں دو لاکھ جبکہ برازیل میں سوا لاکھ شہری عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہوئے۔
انڈیا کے محکمہ صحت کے بیان کے مطابق ملک میں ایک لاکھ 900 کے لگ بھگ افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ متاثرین کی تعداد 64 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے لاکھوں صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
انڈیا کی مختلف ریاستوں میں وبا کا پھیلاؤ جاری ہے اور طبی ماہرین کو خدشہ ہے کہ مذہبی تہواروں کے موقع پر وائرس کے کیسز بڑھیں گے۔

