صدر ٹرمپ کی حالت تسلی بخش نہیں: ذاتی معالج
امریکی صدر کا علاج کرنے والی طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شان کونلے نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا کا شکار ہونے کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم ان کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔
سنیچر کو رات گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طبی ٹیم نہایت محتاط اور پُر امید ہے کہ صدر ٹرمپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
قبل ازیں صدر ٹرمپ نے ہسپتال سے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم آنے والے دن ہی فیصلہ کریں گے کہ یہ کتنا مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی مہم کو اسی طرح اختتام کی جانب لے جانا چاہتے ہیں جیسے شروع کی تھی اور اس کے لیے جلد ہسپتال سے فراغت چاہیں گے۔

