پاکستان24 متفرق خبریں

غدار وہ ہیں جنہوں نے دھاندلی کرائی: مولانا فضل الرحمان

اکتوبر 7, 2020

غدار وہ ہیں جنہوں نے دھاندلی کرائی: مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ‏غدار وہ ہیں جنہوں نے دھاندلی کی اور جو عوام کے مینڈیٹ کے بغیر مسلط ہیں۔

بدھ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غدار وہ ہیں جن کے خلاف فیصلہ آیا تو کمیشن تحلیل کردیا۔

مولانا کا کہنا تھا کہ ہم سے جنگ نہ چھیڑی جائے، ہم ایسی جنگ لڑنے کے عادی ہیں، کوئی دوسرا ادارہ آئین سے باہر نہ جائے۔

مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے