پاکستان24

ہزاروں پاکستانی بلیک لسٹ سے نکال دیے گئے

اکتوبر 17, 2020

ہزاروں پاکستانی بلیک لسٹ سے نکال دیے گئے

پاکستان کی وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام کے طور پر کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کی ہے۔

بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں، لسٹ سے افراد کے ناموں کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔

جاری بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کردی ہے ،بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں ۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس4 سال کی تاخیر سے وزیر داخلہ کا نوٹس لینے کے بعدمنعقد ہوا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی تھی کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ہدایت کی ہے کہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ہدایت پر جائزہ کمیٹی کا اجلاس سال میں 2 بار باقاعدگی سے منعقد ہوگا، جائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے