پاکستان24

سابق افغان وزیراعظم حکمت یار پاکستان کے دورے پر

اکتوبر 19, 2020

سابق افغان وزیراعظم حکمت یار پاکستان کے دورے پر

افغانستان کے سابق وزیراعظم اور سیاسی جماعت حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران گلبدین حکمت یار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینٹ، قومی اسمبلی کے سپیکر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

گلبدین حکمت یار پاکستان کا دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب افغان حکومت اور طالبان مذاکرات بھی کر رہے ہیں اور ہلمند صوبے میں دونوں فریقین کے درمیان لڑائی بھی جاری ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق گلبدین حکمت یار کے دورے سے نہ صرف افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم ہوگا بلکہ اس سے پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط پر بھی بات چیت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

’پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور افغان عوام کی خوشحالی کے لیے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے