امارات اور اسرائیل کے درمیان ویزہ فری سفری سہولت کا معاہدہ
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ویزہ فری سفری سہولت کا معاہدہ ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات پہلی عرب ریاست ہے جو اسرائیل کے شہریوں کو بغیر ویزے کے سفر کی سہولت دے رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد تل ابیب پہنچ گیا ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔
خیال رہے کہ امارات اور بحرین نے حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔

