پاکستان24

سندھ میں 460 ارب کے منصوبے، کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج

اکتوبر 20, 2020

سندھ میں 460 ارب کے منصوبے، کمیشن کا سربراہ ریٹائرڈ جج

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون عملدآرمد کیس میں 460 ارب سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کےلیےکمیشن بنا دیا۔11 رکنی کمیشن کا سربراہ سندھ سےتعلق رکھنےوالا ریٹائرڈ جج ہوگا. کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی سپریم کورٹ کے ذریعے سے ہوگی، کمیشن صوبےمیں ضرویات کےمطابق نئےترقیاتی منصوبے شروع کرے گا۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ نے ایک اور ریٹائرڈ جج کو کمشین کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون عملدآرمد کیس میں 460 ارب روپے وفاق یا سندھ کو دینےسےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا 460 ارب سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے کمیشن تشکیل دیا جاتا ہے،کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہوں گے، گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ کے نمائندے، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، صوبائی فنانس سیکرٹری، سینئر ممبر ریونیو بورڈ سندھ، نمائندہ ایڈیٹر جنرل، نمائندہ اکائونٹنٹ جنرل اورنمائندہ اسٹیٹ بنک بھی کمیشن میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کہا کمیشن میں 2 سماجی شخصیات کو بھی شامل کیا جائے گا، پہلے سے جاری منصوبوں پر بحریہ ٹائون کا ملنے والا پیسہ خرچ نہیں ہوسکے گا۔

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو پہلے بھی متعدد بار کمشین کا سربراہ مقرر کرنے کی مثالیں موجود ہیں، کمیشن کے سربراہ کو خدمات کے عوض خطیر رقم دی جاتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے