پاکستان24

رینجرز کے خلاف مقدمے کی یقین دہانی پر سندھ پولیس کام پر واپس آئی

اکتوبر 21, 2020

رینجرز کے خلاف مقدمے کی یقین دہانی پر سندھ پولیس کام پر واپس آئی

کراچی میں سندھ پولیس کے سربراہ کے رینجرز اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ اغوا کے بعد اعلی پولیس افسران کی جانب سے کام چھوڑ دیا گیا اور منگل کو رات گئے آرمی چیف کی جانب سے آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطے اور واقعہ کی دس دن میں غیر جانبدارانہ انکوائرای کی یقین دہانی پر افسران واپس ڈیوٹی پر آئے۔

رات گئے سندھ پولیس کی جانب سے واقعے پر تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران اور فورس کے اہلکار اپنے سربراہ کی تضحیک پر دلبرداشتہ تھے۔

سوشل میڈیا پر سندھ پولیس سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں شہریوں نے ٹرینڈ میں حصہ لے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے