پاکستان24

گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے من منظور

اکتوبر 26, 2020

گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے من منظور

پاکستان میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں دو سو روپے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ سال کے لیے گندم کی نئی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کی ہے۔ کمیٹی نے رواں سال سرکاری شعبے کے لیے گندم کی درآمد 15 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی بھی منظوری دی۔

پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے غور کے بعد گندم کی امدادی قیمت میں دوسو روپے اضافے کی تجویز منظورکرتے ہوئےگندم کی نئی امدادی قیمت سولہ سو روپے فی من مقرر کی گئی۔

کمیٹی کو ٹی سی پی کے زیر اہتمام گندم کی درآمد پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ ٹی سی پی جنوری 2021 تک دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرلے گا۔

وزارت فوڈ سکیورٹی کی درخواست پر گندم کی درآمد کا حجم پندرہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کراٹھارہ لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ روس سے حکومتی سطح پر مزید تین لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی نے پاور ڈویژن کورواں سال بجلی کی سبسڈی کے لیے مختص ایک 140 ارب روپے میں سے پچاس فیصد جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ پاور ڈویژن کو دیئے جانے والے 65 ارب 80 کروڑ روپے بجلی پیداکرنے والی کمپنیوں کو دیy جائیں گے۔

ای سی سی نے اضافی بجلی صنعتوں کوبارہ روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ پر فراہم کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ کے الیکٹرک کو سکیم میں شامل کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے