اہم خبریں

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

جون 24, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور مرکزی رہنما صبغت اللہ کو دی گئی سزا کے خلاف بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

یہ ہڑتال بی وائی سی کی جانب سے دی گئی کال پر کی گئی جبکہ بعض دیگر قوم پرست جماعتوں نے بھی اس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

پیر کے روز کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے 2024 میں گوادر میں منعقدہ جلسے کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اس فیصلے کے خلاف منگل کو صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے جس کے باعث معمول کی کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔

انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے گوادر میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے رہنما صبغت اللہ کو عمر قید کی سنائی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون کے جج محمد علی مبین نے پیر کے روز یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سنایا جب نہ صرف ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی کے دیگر گرفتار رہنماؤں اور ان کے وکلا نے عدالت کا بائیکاٹ کیا بلکہ گرفتار رہنما ڈسٹرکٹ جیل ہدہ میں 12 جون سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی کے دیگر رہنماؤں کے وکیل اسرار جتک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ اور دیگر کے خلاف یہ مقدمہ 2024 میں گوادر میں ’بلوچ راجی مچی‘ نامی جلسے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے درج ہوا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ عدالت نے اس مقدمے میں دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

یاد رہے بی وائی سی نے 28 جولائی 2024 میں گوادر میں ہونے والے اجتماع کو میرین ڈرائیو پر دو مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنے میں تبدیل کر دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے