وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں فوج کے پیشہ ورانہ امور، اندرونی و بیرونی سکیورٹی اور حالیہ پرتشدد واقعات زیر بحث آئے۔
وزیراعظم نے حملوں میں مارے جانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوج کی خدمات کو سراہا۔

