آسٹریا کے شہر ویانا میں حملہ: چار ہلاک، 15 زخمی
یورپی ملک آسٹریا کے شہر ویانا میں چھ مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں جن میں ایک حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
آسٹریا کے چانسلر سیباسٹیئن نے واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔
فرانس کے صدر میخواں اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی آسٹریا میں حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے یورپ کے اس کے خلاف کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ویانا کے میئر مائیکل لدویگ کے مطابق ایک شہری کی ہلاکت فائرنگ کے مقام کے قریب ہوئی جبکہ ایک خاتون اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوئیں۔
پولیس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور اس وقت مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

