عالمی خبریں

بائیڈن پنسلوینیا جیت گئے، فتح مکمل

نومبر 7, 2020 < 1 min

بائیڈن پنسلوینیا جیت گئے، فتح مکمل

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں 50 میں سے 46 ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جہاں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن جیت چکے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن الیکٹورل کالج کے 284 جبکہ صدر ٹرمپ 214 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چھ ریاستوں میں گنتی کا عمل جاری تھا جن میں جورجیا، نیواڈا، پنسلوینیا، نارتھ کیرولینا، ایریزونا اور فلوریڈا شامل ہیں۔ ان میں سے چار ریاستوں میں 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی تھی۔پنسلوینیا میں کامیابی کے بعد بائیڈن کی جیت مکمل ہوئی۔

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کے مطابق جورجیا کی ریاست میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آ یا جہاں 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد جو بائیڈن کو چار ہزار 430 ووٹوں کی سبقت حاصل ہوئی۔

جورجیا میں کاسٹ کیے گئے کل ووٹوں میں سے 49.4 فیصد جو بائیڈن نے حاصل کیے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 49.3 ووٹ لیے۔

جورجیا کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 16 ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پنسلوینیا سمیت چار ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے عدالتوں سے رجوع کر چکے ہیں۔

جو بائیڈن کے حامیوں کا نعرہ ہے کہ ہر ایک ووٹ کی گنتی کی جائے جبکہ صدر ٹرمپ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈاک کے ذریعے تاخیر سے ملنے والے ووٹوں کی گنتی کا عمل ترک کیا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ قبل از وقت اپنی فتح کا اعلان اور الیکشن میں فراڈ کے الزامات عائد کر چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے