پاکستان24 عالمی خبریں

سارے امریکیوں کا صدر ہوں، جو بائیڈن کا جیت پر اعلان

نومبر 7, 2020

سارے امریکیوں کا صدر ہوں، جو بائیڈن کا جیت پر اعلان

امریکی میڈیا نے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا کہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور امریکی ٹی وی چینلز کے مطابق ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اے پی کے مطابق انہوں نے الیکٹورل کالج کے 284 ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ دنیا بھر سے جو بائیڈن کو کامیابی کے بعد مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو بائیڈن کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

جب امریکی میڈیا نے خبر دی کہ ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی جس میں جو بائیڈن کامیاب قرار پائے، تو بائیڈن نے شکریے اور خوشی کا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام امریکیوں کے صدر بنیں گے اور درپیش مشکل چیلنجز کا سامنا کریں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے