متفرق خبریں

اسد درانی کی انکوائری ختم کر دی گئی: وزارت دفاع

نومبر 9, 2020

اسد درانی کی انکوائری ختم کر دی گئی: وزارت دفاع

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کے درخواست پر سماعت میں وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ سابق جرنیل کی انکوائری ختم کر دی گئی ہے۔

پیر کو اسد درانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کا وزارت داخلہ کا 31 اکتوبر 2019 کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں وکیل عمر آدم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ان کے مؤکل نے پروفیشنل کام اور فیملی سے ملنے کے لیے بیرون ملک جانا ہے، ای سی ایل میں نام رکھنا بلیک میل یا خاموش کرانے کی کوشش ہے، بغیر کسی وجہ سے اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نےاستفسارکیا کہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا؟جس پر وزارت دفاع کے حکام نے بتایا کہ اسد درانی کے حوالے سے انکوائری ختم ہو گئی ہے، اسد درانی کا نام جلد ای سی ایل سے نکالا جا رہا ہے۔

وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت سے استدعا کی کہ ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے