پاکستان24 عالمی خبریں

شام پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد ہلاک

نومبر 18, 2020

شام پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد ہلاک

اسرائیل کی فضائیہ نے شام کے سرحدی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ بمباری شام کی فوج اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں پر اس وقت کی گئی جب اسرائیل کی سرحد کے اندر دھماکہ خیز مواد ملا جو شام سے پھینکا گیا تھا۔

شام میں اسرائیلی حملوں سے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ شام پر اسرائیلی فضائی حملے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں جہاں صدر بشار الاسد کی ڈکٹیٹرشپ کو ایرانی حکومت کی حمایت حاصل ہے جبکہ ترکی، سعودی عرب اور دیگر کئی ممالک بشار مخالف قوتوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے