پاکستان کے سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی وینٹیلیٹر پر ہیں
پاکستان کے سابق وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کی خبر نشر کی گئی تاہم ان کے بیٹے کی تردید کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے تعزیتی ڈیلیٹ کر دی۔
اے آر وائے سمیت کئی نجی نیوز چینلز نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر نشر کی جس کے بعد صدر مملکت، اسد عمر، فواد چودھری، فردوس عاشق، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تعزیتی ٹویٹس کیں۔
ان کو گزشتہ شب ہارٹ اٹیک ہونے کے بعد راولپنڈی کے عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔
جمالی سنہ 2002 کے الیکشن کے بعد ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظم بنائے گئے تھے جس کے بعد ان کو ہٹا کر شوکت عزیز کو لگایا گیا۔

