47 لاکھ ادا نہ کرنے پر بول نیوز کا لائسنس معطل
پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے کی اتھارٹی پیمرا نے ملک کے متنازع ترین نیوز چینل بول کا لائسنس معطل کر کے نشریات روک دی ہیں۔
پیمرا کے مطابق بول نیوز نے جرمانے کی مد میں 47 لاکھ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں اور جب تک ایسا نہیں کیا جاتا لائسنس معطل رہے گا۔
خیال رہے کہ بول نیوز کے مالک ایک طویل عرصے تک فراڈ کے الزامات میں جیل میں بھی رہے۔

