کوہلی کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں غیرمعمولی بیٹنگ
انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچوں کی سیریز میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
ویراٹ کوہلی نے تین میچوں کی سیریز میں 44.6 کی اوسط سے 134 رنز سکور کیے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 142 رہا۔
انڈیا نے یہ سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچ جیت کر اپنے حق میں کی۔
آسٹریلیا نے آخری میچ میں 12 رنز سے فتح حاصل کی۔ پہلے دونوں میچز مہمان ٹیم نے جیت لیے تھے۔
ٹوئٹر پر صارفین نے ویراٹ کوہلی کو آسٹریولی بلے باز سٹیو سمتھ سے بہتر قرار دیا ہے تاہم بعض کرکٹ مداحوں کا کہنا ہے کہ دونوں کا تقابل درست نہیں اور ہر ایک کی اپنی الگ کلاس ہے۔

